بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کی شفقت امانت علی کو بڑی پیشکش !

بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کی شفقت امانت علی کو بڑی پیشکش !

06:54 PM, 6 Mar, 2017

ممبئی:  معروف بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کو اپنے نئے ڈرامے کے لیے ایک گانے کی پیشکش کی کردی۔ ایک انٹرویو میں مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ بھارت سرکار کی جانب سے پاکستانی فن کاروں پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔انہوں نے گلوکار شفقت امانت علی کو اپنے نئے ڈرامے کے لیے گانے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈراما دونوں سرحدوں کے اطراف قیام امن اور ثقافتی تعلقات کے موضوع پر مبنی ہے ۔

 اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب بھارت سرکار نے پاکستانی فنکاروں پر کوئی آفیشل پابندی نہیں لگائی تو پھر ہم کیوں ان پر پابندی لگارہے ہیں ۔ ادھر شفقت امانت علی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مہیش بھٹ نے انہیں گانے کی پیش کش کی ہے ۔

مزیدخبریں