لاہور: یہ پانچ کورسز آپ کو مزید ترقی دلانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اور تو اور ان کورسز کو آپ بالکل مفت آن لائن مکمل کر سکتے ہیں۔
1- نئی زبان سیکھنا
دو یا دو سے زیادہ زبانوں پر عبور رکھنے والے افراد کے لیے بیشک بہتر کیریئر کے مواقع ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اسے افراد دوسروں واضح طور پر اعصابی برتری رکھتے ہیں۔ ایسے افراد کے لیے duolingo ایسی ویب سائٹ ہے جہاں وہ مختلف زبانیں سیکھ سکتے ہیں۔
2- ٹریڈنگ اور فنانس سیکھنا
ایسے افراد جو ٹریڈنگ اور انویسٹمنٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لیے صرف ڈگری کا حصول ہی کافی نہیں۔ انہیں آن لائن دستیاب مفت کورسز سے بھی مستفید ہونا چاہیے اور اپنے علم میں اضافہ کرنا چاہیے۔ ایسے افراد کے لیے investopedia بہترین ویب سائٹ ہیں جہاں فری ٹیوٹوریل دستیاب ہیں۔
3- مائیکرو سافٹ ایکسل
مائیکرو سافٹ ایکسل کو آپ بہت سادہ سمجھ رہے ہوں گے مگر اتنا بھی نہیں۔ اس میں ایسے ایست فارمولاز ہیں جن سے آپ مشکل ترین کام ایک کلک سے کر سکتے ہیں۔ ایکسل میں مہارت آپ کو آپ کے مقابل سے بہت آگے لے جاتا ہے۔ ایکسل میں مہارت حاصل کرنے کے لیے Chadoo اور Excel Exposure بہترین ویب سائیٹس ہیں۔
4- سوشل میڈیا سیکھنا
آپ چھوٹے بزنس مین ہیں یا کوئی میڈیا پروفیشنل۔ سوشل میڈیا سیکھنا نہایت ضروری ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا کی مہارت مختلف آن لائن ٹیوٹوریلز کے ذریعے باآسانی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اور اس کے لیے بہترین ویب سائیٹس Buffer اور Alison ہیں۔
5- ایپ بلڈنگ اور کوڈنگ سیکھنا
کوڈنگ کا تعلق کمپیوٹر انجینئرنگ اور پروگرامنگ سے ہے۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ آپ یہ ہنر سیکھ سکتے ہیں اور کوئی ایسا آئیڈیا جس پر ایپ بنا سکتے ہیں تو آپ کوڈنگ سیکھ سکتے ہیں جس کے لیے آن لائن کورسز بھی موجود ہیں۔ سب سے بتہرین ویب سائیٹ Google Android Development Guide ہے۔