سدھارتھ ملہوترااپنی نئی فلم کی حقیقت سامنے لے آئے

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم اتفاق ریمیک نہیں بلکہ 1969میں ریلیز ہونے والی راجیش کھنہ کی فلم اتفاق سے مطابقت رکھتی ہے۔

06:08 PM, 6 Mar, 2017

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم اتفاق ریمیک نہیں بلکہ 1969میں ریلیز ہونے والی راجیش کھنہ کی فلم اتفاق سے مطابقت رکھتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ میری فلم پرانی فلم اتفاق کی ہی طرح ایک پر اسرار قتل کی کہانی پر مشتمل ہے۔ پہلی اتفاق کے ہدایت کار یش چوپڑا اور پروڈیوسر بی آر چوپڑا تھے اور یہ اتفاق بی آر چوپڑا کے پوتے ابھے چوپڑا بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں سوناکشی سنہا اور اکشے کھنہ کردار نبھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں