چین کی سب سے بڑی نمکین جھیل میں پانی کی سطح بلند

05:32 PM, 6 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: چین کی سب سے بڑی نمکین ملکی جھیل میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ گزشتہ دس سال کے بعد پہلی بار ملک میں زیادہ بارشیں ہونے کے باعث جھیل کی سطح اس حد تک بلند ہوئی ہے۔

کنگہائی جھیل میں پانی کی سطح میں سالانہ اوسطاً اضافہ گذشتہ دس سال سے 1.66میٹر ہورہا تھا ، یہ جھیل چین کے جنوب مغربی صوبے کنگہائی میں واقع ہے۔ پانی کی سطح میں اضافے کی بڑی وجہ پہاڑوں پر برفباری اور موسلادھار بارشیں بتائی گئی ہیں۔ 2005 اور 2016 میں 421.8ملی میٹر 1961 سے 2004 کے درمیان 358.4ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس سے ماحولیاتی نظام بہتر ہوا جبکہ 2016 میں کنگہائی جھیل کے رقبے میں 4429.3مربع کلومیٹر کا اضافہ ہو گیا جبکہ اسی دوران 2004 میں 169.4مربع کلومیٹر کی توسیع ہوئی۔

کنگہائی اور تبت سطح مرتفع کے ماحولیاتی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 1950 کے عشرے میں جھیل سکڑنا شروع ہوئی تاہم آب و ہوا کی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے باعث اس میں توسیع ہوتی رہی۔

مزیدخبریں