پشاور: وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا پشاورزلمی کیلئے 2کروڑ انعام کا اعلان

پشاور: وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا پشاورزلمی کیلئے 2کروڑ انعام کا اعلان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس فائنل جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے زلمی کو پشاور آنے کی دعوت دیدی ۔مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن جیتنے والی پشاور زلمی کیلئے 2کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے جبکہ ساتھ ہی ٹیم کو پشاورآنے کی دعوت دیتے ہوئے مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے ۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور ان کا پشاور میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔پرویز خٹک نے زلمی کیلئے انعام کا اعلان کرتے ہوئے پوری ٹیم کو مبارکباد دی ۔

مصنف کے بارے میں