انڈر ٹیکرکی ڈبلیو ڈبلیو ای پرجلد واپسی !!

انڈر ٹیکرکی ڈبلیو ڈبلیو ای پرجلد واپسی !!

04:52 PM, 6 Mar, 2017

نیو یارک: انڈر ٹیکر کا شمار ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلرز میں ہوتا ہے اور برسوں سے وہ کروڑوں افراد کے پسندیدہ ریسلر ہیں تاہم وہ رائل رمبل میں رومن رینز کے ہاتھوں رنگ باہر پھینکے جانے کے بعد سے غائب ہیں۔تاہم اب ان کی نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ بالکل منفرد روپ میں نظر آئے ہیں۔ایک انسٹاگرام فوٹو میں دکھایا گیا ہے کہ انڈر ٹیکر کسی کمانڈو کی طرح آپریشن کی تیاری کررہے ہیں۔

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ ایک ہیلی کاپٹر کے سامنے کھڑے ہوئے ہیں اور ہاتھوں میں کسی فوجی کی طرح گن تھامی ہوئی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ انڈر ٹیکر جلد ڈبلیو ڈبلیو ای ٹیلیویژن پر واپس آنے والے ہیں تاکہ اپنے ریسل مینیا منصوبوں کا اعلان کرسکیں۔ریسل مینیا 33 میں یہ لیجنڈ ریسلر رومن رینز کے مدمقابل آئیں گے اور اس کی بنیاد ممکنہ طور پر آج رات ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ فاسٹ لین سے پڑے گی۔انڈر ٹیکر کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے کامیاب ترین ریسلرز میں سے ایک مانا جاتا ہے جو ریسل مینیا میں 23-1 کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں