مارلن سیمیوئل کی کمانڈوز یونیفارم والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

03:54 PM, 6 Mar, 2017

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا  اور پاکستانی  شائقین نے ان لمحوں کو یادگار بنا دیا مہمان کھلاڑیوں نے   ایس ایس جی کمانڈوز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی مارلن سیمیوئل نے ایس ایس جی کمانڈوز سے مشابہ یونیفارم پہن کر تصویر بنوائی تو اس نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچادی۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے پہلے اختتامی تقریب میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے میوزیکل پرفارمنس اور پیرا ٹروپر کے قذافی اسٹیڈیم میں اترنے کے شاندار مظاہرے کو خوب انجوائے کیا۔

بعد ازاں ڈیرن سیمی سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے ایس ایس جی پیرا ٹروپرز کی ٹوپیاں پہن کر تصاویر بنوائیں۔اس موقع پر پشاور زلمی کے کھلاڑی مارلن سیمیوئل نے دو ایس ایس جی کمانڈوز کے ساتھ تصویر بنوائی اور اس تصویر میں خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے ایس ایس جی کمانڈوز سے مشابہ یونیفارم پہنا ہوا تھا۔تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچادی۔
کرکٹ شائقین کا کہنا ہے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کی تصاویر بہت ہی اچھی بات ہے اس سے پور ی دنیا میں پیغام جائے گا کہ پاکستان میں کھیل کے لیے ہم سب متحدہیں۔

مزیدخبریں