لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا فائنل کھیلنےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کے کھلاڑیوں کی لاہور سے واپسی ہو گئی مگر فائنل میچ کی طرح ائیر پورٹ پر بھی کھلاڑی پی آئی اے کی روایتی کارکردگی کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہو ئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی غفلت کے باعث پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ایئرپورٹ پر رل گئے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دوپہر ساڑھے 12 بجے لاہور کے کراچی کے لئے روانہ ہونا تھا تاہم پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ڈھائی بجے کا ٹائم دیا گیا اور جب کھلاڑی ایئرپورٹ پہنچے تو پتہ چلا کہ ان کی فلائٹ روانہ ہو چکی ہے۔
پرواز میں تاخیر کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رل کر رہ گئے جب کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو اب شام 5 بجے کا ٹائم دیا گیا ہے۔