شیخ رشید کو میرا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ ان کا تماشہ نہیں بنا: رانا ثناللہ

03:30 PM, 6 Mar, 2017

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔ ایک طرف دہشت گردی کے سائے تو دوسری طرف پوری کا عزم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پی ایس ایل کی کامیابی قوم کی کامیابی اور دہشر گردوں کی ناکامی ہے۔ میڈیا نے پی ایس ایل کے حوالسے سے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل پرامن طریقے سے منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا دو لوگ آئے ہی شرارت کرنے تھے۔ سراج الحق کی چُھری حلال پر چلتی ہے اور حرام پر بھی جبکہ  شیخ رشید کو میرا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ ان کا تماشہ نہیں بنا۔ انہوں نے کہا پی ایس ایل فائنل کی مخالفت کرنے والوں کے چہرے عیاں ہو گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں