بھارتی سرکار نے پاکستانی فنکاروں پر کوئی آفیشل پابندی نہیں لگائی:مہیش بھٹ

بھارتی سرکار نے پاکستانی فنکاروں پر کوئی آفیشل پابندی نہیں لگائی:مہیش بھٹ

ممبئی:پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے دونوں ملکوں کو ہر سطح پر نقصان ہوتا آ رہا ہے اور اُ ڑی حملے کے بعد سے تو حالات کچھ زیادہ ہی خراب ہوئے اور بھارت میں موجود پاکستانی فنکاروں کو نہ صرف دھمکیاں دے کر نکالا گیا بلکہ آئندہ کام نہ دینے سے بھی منع کیا گیا لیکن حال ہی میں بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نےپاکستانی گلوکار شفقت امانت کو اپنے نئے آنے والے پروجیکٹ کے لیے گانا گانے کی پیشکش کی ہے ۔

’ملنے دو‘ کے نام سے یہ کہانی سرحد کے دونوں اطراف ثقافت اور ثقافتی تعلقات پر مبنی ہے ۔مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ ”جب بھارتی حکومت نے فنکاروں پر کوئی آفیشل پابندی نہیں لگائی تو ہم کیوں اُن پر پابندی لگا رہے ہیں“۔
دوسری جانب شفقت نے بھی مہیش کی جانب سے گانے کی آفر کی تصدیق کی ہے ۔واضح رہے کہ اُڑی حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔