پی ایس ایل فائنل کے بارے میں روشن ماہناماکی ٹویٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

01:48 PM, 6 Mar, 2017

لاہور:پاکستان سپر لیگ 2017بخیر و عافیت اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے ۔گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل ہوا جس میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے لوگوں نے شرکت کی۔

غیر ملکی کھلاڑیوں میں سینئیر کھلاڑی بھی شامل تھے جن میں سری لنکن کھلاڑی روشن ماہناما بھی شامل تھے ۔روشن ماہناما نے پی ایس ایل فائنل سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کے سامنےاعتراف کیا کہ 1996کے ورلڈ کپ کے دوران سری لنکا میں ایک دھماکا ہوا جس کے بعد تمام ملکوں نے سری لنکا آنے سے انکار کر دیا تھا لیکن پاکستان اور بھارت وہ دو ٹیمیں تھیں جنہوں نے ہمارے ملک کی عزت بچائی اور سری لنکا کھیلنے کے لیے آئیں۔

اب میں بھی پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور ضرور جاﺅں گا اور پاکستان کا قرض اُتاروں گا۔واضح رہے کہ روشن نہ صرف سری لنکن کھلاڑی ہیں بلکہ آئی سی سی کے میچ ریفری بھی رہ چکے ہیں اور 1996میں سری لنکا جب ورلڈ کپ جیتا تو روشن بھی ٹیم کے اہم بلے باز تھے ۔پی ایس ایل فائنل لاہور میں روشن ن ماہناما نے میچ ریفری کا کردار ادا کر کے اپنا وعدہ نبھا دیا۔

مزیدخبریں