سندھ اسمبلی میں "اپوزیشن کو بولنے دو "کے نعرے ،شدید شور شرابا

01:06 PM, 6 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ  بولنے کی اجازت دے رہا ہوں ،اپوزیشن ارکان کا اسپیکر کی بات ماننے سے انکارکردیا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران "گو پی پی گو "کے نعرے بھی لگتے رہے۔اپوزیشن رکن نےاسپیکر سے سوال کیا کہ آپ کو ٹائی کس نے بھیجی ہے،  آغا سراج درانی نے کہا کہ یہ ٹائی مجھے ڈونلڈ ٹرمپ نے بھیجی ہے۔

مزیدخبریں