لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل کا میدان قذافی اسٹیڈیم میں سجا۔ اس ایونٹ میں آئی سی سی اور دیگر بورڈز کے نمائندے پاکستان آئے اور انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں کئے جانے والے انتظامات کو قابل تحسین قرار دے دیا۔ سیکیورٹی نمائندے اب پاکستان کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ آئی سی سی کو پیش کریں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز ہونیوالے پی ایس فائنل کے لئے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے تھے اور قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔
یاد رہے پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اور کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی ان خدشات کے پیش نظر فائنل ایونٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں