بہاولپور: بہاولپور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے خطے کے سماجی و اقتصادی حالات بدل جائیں گے جس سے معاشرے کے تمام طبقوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی اور بہتری کے لئے مل کر کام کریں۔
ممنون حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں نے ملک کو اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتر صورتحال سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ اب ملک بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں