متحدہ پاکستان ملک سے ناانصافیوں کے خاتمے کی جدوجہد کر رہی ہے، فاروق ستار

11:37 AM, 6 Mar, 2017

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ایم کیوایم پاکستان نے مرد شماری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست ایم کیو ایم رکن قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

سندھ کے عوام ایک عرصے سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان ملک سے ناانصافیوں کے خاتمے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ہر مردم شماری میں سندھ کے عوام کو کم کر کے دکھایا گیا ہے۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر کے لوگوں کو روزگار سے محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا اس کے علاوہ کراچی، حیدر آباد اور میرپور خاص کی مردم شماری کو کم دکھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ سے انصاف مانگنے آئے ہیں۔ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہوا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں