اسلام آباد: پاکستان اکیڈمی آف سائنسز میں صحت اور پائیدار ترقی سے متعلق ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا پائیدار ترقی کیلئےعوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نواز شریف ملکی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کیونکہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول صرف جمہوریت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا ترقیاتی اہداف کے حصول میں پارلیمانی کمیٹیوں کا کردار اہم ہے اور 2013 کے بعد پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے صوبائی سطح پر بھی یونٹ کام کر رہے ہیں اور ملکی ترقی کیلئے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا۔ ملکی ترقی کیلئے تمام صوبوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں کہا کہ ترقی کیلئے تعلیم کا حصول ضروری ہے۔ ملکی ترقی کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال ناگزیر ہے۔
ان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا ملکی ترقی کے معاملات کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے جبکہ پاکستان کی واحد پارلیمنٹ ہے جہاں ترقیاتی اہداف کے حصول کا یونٹ قائم ہوا۔ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں وژن 2025 کا اہم کردار ہے اور وفاقی وزیر احسن اقبال اس سلسلے میں مبارکباد کے مستحق ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں