کامران اکمل کے لیے بڑی خوشخبری آگئی،ٹیم میں شامل کیئے جانے کا امکان

10:11 AM, 6 Mar, 2017

لاہور :پاکستان سپر لیگ میں کامران اکمل نے بہترین پر فارمنس دے کر سلیکشن کمیٹی کو رائے تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ،بہترین پر فا رمنس پر کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔


ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل میں بہترین کھلاڑی ،بلے باز اور وکٹ کیپرکا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی کامران اکمل رہے اور اب انہیں دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی وجہ سے کامران اکمل کا کیس مضبوط ہو گیا ہے اور انہیں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں