بارسلونا: جدید ترین سیلولر فائیو جی ٹیکنالوجی آئندہ برسوں میں عام صارفین کیلئے متعارف کرائی جانے والی ہے مگر اس کی آزمائش دنیا کے کئی حصوں میں ہو رہی ہے اور اس کا مظاہرہ بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران بھی اس نئی ٹیکنالوجی کے فوائد کو سامنے لایا گیا۔ موبائل ورلڈ کانگریس میں سام سنگ نے فائیو جی ہوم روٹرز کے ٹرائل کئے تھے جس کی رفتار 4 گیگا بائٹس فی سیکنڈ تھی جس کا مطلب ہے کہ پچاس جی بی کی فائل محض منٹ جبکہ سو جی بی کی فلمیں چار منٹ میں ڈٖاؤن لوڈ کی جا سکیں گی۔
آسان الفاظ میں آپ ایک منٹ میں فل ایچ ڈی کی دس سے پندرہ فلمیں اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈاؤن میں لوڈ کر سکیں گے۔ اس کے حوالے سے ابتدائی تحقیق اور ڈویلپمنٹ کافی عرصے سے ہو رہی ہیں اور یہ ہمارے اردگرد ہر ڈیوائس کو ایک دوسرے سے کنیکٹ کر دے گی اور ہاں یہ موجودہ موبائل انٹر نیٹ کنکشن سے سو گنا جبکہ گھروں کے براڈ بینڈ کنکشن سے دس گنا تیز ہو گی مگر صرف رفتار ہی نہیں فائیو جی ایسے فیچرز کے ساتھ ہو گی جو کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دے گی ویسے تو کہا جا رہا ہے کہ اس کے آنے میں کم ازکم تین سے چار سال لگ سکتے ہیں مگر یہ توقع سے پہلے بھی سامنے آ سکتی ہے۔
رفتار سے ہٹ کر فائیو جی کا سب سے بڑا فائدہ ایک ڈیوائس کی نیٹ ورک سے پنگنگ اور ریسپانس کا وقت مختصر ہونا ہے۔ فور جی ایل ٹی ای میں یہ مسئلہ موجود ہے مگر فائیو جی نیٹ ورک میں اس سے چٹکارا پا لیا جائے گا اور اس طرح کسی سرجن کے لیے ضروری نہیں ہو گا کہ مستقبل میں وہ آپریشن کے لیے مریض کے ساتھ کمرے میں ہو بلکہ وہ وہ آر ہیڈ سیٹ اور خصوصی دستانوں کے ذریعے ایک روبوٹ ہاتھ کو کنٹرول کر کے آپریشن کو دنیا کے کسی بھی کونے سے کر سکیں گے جس کا تجربہ کنگز کالج لندن کی ٹیم کر رہی ہے۔
سرجری سے ہٹ کر کنگز کالج کی ٹیم ہیپٹک فیڈ بیک پر بھی کام کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے تجربے کے احساس کو ٹرانسمیٹ کر سکیں گے۔ ویڈیو کے مناظر اور ساؤنڈ کو زیادہ دور تک پھیلا سکیں گے۔
ویسے تو اس وقت گوگل اور دیگر کمپنیاں خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں مگر بیشتر کا ماننا ہے کہ ایسی مکمل خودکار سواریاں فائیو جی نیٹ ورک اور اس کی کوریج گاڑیوں کو دیگر سواریوں اور شہر بھر میں نصب سنسرز سے رابطے میں مدد دینے والے عناصر ہیں جس سے حادثے کا امکان ختم ہو جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں