شیخ رشید کو جوتا مارنے جانے کے واقعے پر معافی مانگتا ہوں، ترجمان پنجاب حکومت

شیخ رشید کو جوتا مارنے جانے کے واقعے پر معافی مانگتا ہوں، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: ترجمان حکومت پنجاب زعیم قادری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید عوامی لیڈر ہیں اور ان کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی زیادتی پر معافی مانگتا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ  گزشتہ روز شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں، بطور لاہوری ان سے معافی بھی مانگتا ہوں، وہ پاکستانی لیڈر اور عوامی نمائندے  ہیں، ان کا اسٹیڈیم آمد پر استقبال کیا جائے گا اور انہیں بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آج کے میچ پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔