کراچی: مہران ٹاون میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ، ایک دہشت گرد ہلاک 4 گرفتار

کراچی: مہران ٹاون میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ، ایک دہشت گرد ہلاک 4 گرفتار

کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی اطلاع پر مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کر دیا۔ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

ایس ایس پی عمر شاہد کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے چار ساتھیوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا۔ جبکہ ہلاک دہشت کی شناخت دلدار امیر عرف چچا کے نام سے ہوئی ہے۔

بی ڈی ایس انچارچ غلام مصطفی کا کہنا ہے برآمد ہونے والے بارودی مواد میں ایک تیار خود کش جیکٹ،4 آر پی جی راکٹ اور بلاک بم برآمد کیے گئے۔ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں