تین پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ، 10 دہشتگرد مارے گئے، 5 اہلکار بھی شہید

08:55 AM, 6 Mar, 2017

 راولپنڈی: امن دشمنوں نے ایک بزدلانہ وار کرنے کی کوشش کی جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں 3 پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں 5 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ مہمند ایجنسی میں افغان سرحد سے حملہ گزشتہ رات کیا گیا۔

آرمی چیف نے پاک فوج کے بروقت رد عمل کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے دہشت گرد مشترکہ خطرہ ہیں۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی سرحد پار دہشت گردوں کے عزائم کو پاک فوج ناکام کر چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں