پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب کر لیا گیا

09:19 PM, 6 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب کر لیا گیا۔

ووٹنگ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں ہوئی، جس میں 182 ممالک نے پاکستان کی حمایت کی۔پاکستان 2025 سے 2026 کیلئے رکن منتخب ہوا ہے، پاکستان سے پہلے ایشیا پیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔

سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے جس میں 5 مستقل ارکان اور 10 غیرمستقل ارکان شامل ہیں، غیر مستقل اراکین کو جنرل اسمبلی دو سال کی مدت کے لیے منتخب کرتی ہے۔

وزیراعظم شبہاز شریف نے پاکستان کے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے انتخاب پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا امن و سلامتی کےلیے قوم کے عزم کا ثبوت ہے، چیلنجز سےنمٹنے کےلیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

مزیدخبریں