چندی گڑھ: بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رانوت کو سکیورٹی اہلکارنے تھپڑ رسید کردیا۔
کنگنا رانوت نے حال ہی میں الیکشن جیتا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نومنتخب رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت نے الزام عائد کیا ہےکہ چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی خاتون آفیسر نے انہیں تھپڑ مارا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا رانوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون کانسٹیبل کی شناخت کلوندر کور کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بھارتی پنجاب کے کپورتھلا کے سلطان پور لودھی سے ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی ایس ایف کی خاتون کانسٹیبل نے چندی گڑھ ایئر پورٹ پر اداکارہ کو کسانوں کی بے عزتی پر تھپڑ مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
کنگنا رانوت کا کہنا ہے کہ جب وہ ایئرپورٹ پر چیکنگ کے بعد بورڈنگ کیلئے جارہی تھیں تو سی آئی اسی ایف آفیسر نے ان سے بحث شروع کردی اور اس کے بعد مجھے تھپڑ بھی مارا۔