مری میں جدید ترین سمارٹ ٹرام چلانے کا فیصلہ ، وزیراعلیٰ پنجاب نے 15 روز میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی

05:46 PM, 6 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:مری میں جدید ترین سمارٹ ٹرام چلانے کا فیصلہ کیاگیا ہےا وراس سلسلے میں  وزیراعلیٰ پنجاب نے 15 روز میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس مری میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ مری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور ماسٹر پلان پر بریفنگ دی گئی۔
ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ کا نیا ڈیزائن تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس میں 1500 سے زائد گاڑیوں کی گنجائش ہوگی، پارکنگ پلازہ سے سیاح جدید ٹرام پر مری تک آ جا سکیں گے۔
مری کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ دنیا کی بہترین اسٹریٹ کے ماڈل پر مری اسٹریٹ قائم کرنے پر غور کیا گیا۔ مری کے داخلی راستوں پر ڈیجٹل کاوئنٹنگ کیمرے کی تنصیب کے لیے 15 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ساملی ٹی بی سینی ٹوریم کی اپ گریڈ یشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی جبکہ سپیشل افراد کے لیے مخصوص ٹائلٹ اور کڈز ریسٹ بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے مال روڈ پر سپیشل افراد اور بزرگوں کے لیے وہیل چیئر سینٹر قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری کی 12 روڈز کی تعمیر و توسیع 90فیصد سے زائد مکمل کرلی گئی، تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن سے آگاہ کیا گیا۔

مزیدخبریں