لاہور: گلوکار چاہت فتح علی خان کا گانا " بدو بدی " یو ٹیوب سے ڈیلیٹ کردیاگیا ہے۔ یہ معاملہ کاپی رائٹس کا ہے یا کچھ اور اس بارے میں تفصیل سے کچھ نہیں کہاجاسکتا۔تاہم یہ کہاجارہا ہےکہ "بدو بدی" کو ملکہ ترنم نورجہاں کی جانب سے کاپی رائٹس کی شکایت کے بعد ہٹایا گیا ہے۔
چاہت فتح علی خان کا یہ گانا نہ صرف یو ٹیوب بلکہ سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بھی ٹرینڈ بنا ہوا تھا اور اسکے 27 ملین سے زیادہ ویوز آچکے تھے۔یہ گانا بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت ہٹ ہوچکا تھا
چاہت فتح علی خان نے گذشتہ ماہ اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر اپنا گانا ”بدو بدی“اپلوڈ کیا تھا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پاکستان ،بلکہ بھارت،میں بھی خوب شہرت حاصل کی۔ بین الاقوامی سطح پر ٹرینڈ کرتے اس گانے پر سوشل میڈیا صارفین، ڈیجیٹل تخلیق کار اور گلوکار ریلزبھی بنا رہے تھے لیکن اب یہ گانا یوٹیوب چینل سے ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔