سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیں ، یہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے: مراد علی شاہ 

05:18 PM, 6 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہےکہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیں۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ  ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر ہونے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، 2022ء کے سیلاب میں سندھ کا بہت برا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد متاثرین کے لیے گھر بنائے جا رہے ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے 8 لاکھ کے قریب بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سوا لاکھ کے قریب گھر تعمیر ہو چکے ہیں، ہر متاثرہ شخص کی معلومات حکومت کے پاس موجود ہے۔ہم مالکانہ حقوق والے کام پر تیزی سے کام کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے 600 ارب روپے ہاؤسنگ سکیم کا منصوبہ جاری ہے۔

مزیدخبریں