لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل کم اور سسرال زیادہ لگتی ہے، وہ جیل میں پرتعیش زندگی گزار ہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل کم اور سسرال زیادہ لگتی ہے، وہ جیل میں پرتعیش زندگی گزار ہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے سیل کی تصاویر سامنے آنے کے بعد عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم بھی جیل میں لیڈر شپ سے ملاقات کے لیے ہفتے میں ایک دن جاتے تھے لیکن بانی پی ٹی آئی ان کی ملاقاتوں میں ملک کے خلاف آرٹیکل لکھے جارہے ہیں اور سازشیں ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری گزارش ہے عدلیہ اس پر کمیشن بنا دے، ملاقاتوں کی لسٹ بھی ہمیں جاری کرنی چاہیے، کم از کم 40،50 لوگ روزانہ ان سے ملتے ہیں، ملاقاتوں میں اداروں کے لیے بغاوت کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ملک کے خلاف آرٹیکل لکھوائے جارہے ہیں، ملک کے خلاف سازش ہورہی ہے، کچھ ججز کے خیال میں اس (جیل) کو ابھی بھی 5 سٹار بننا چاہیے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ 7 بیرکس کو ملا کر ہال کمرہ ہے جس میں عمران خان کے پاس ایکسر سائز مشین، مشقتی، اٹیچ باتھ روم اور ٹی وی کی سہولت ہے، وہ پرتعیش زندگی گزار ہے ہیں، ہم نے تو ان کو ایکسرسائز مشین تک دی ہوئی ہے، وہ جیل میں مٹن کھاتے ہیں۔یہ کوئی مہمان نہیں یہ دیکھیں یہ کن کیسز میں جیل کے اندر ہیں، ایک بار حلف پڑھ لیتے تو پتا چل جاتا سائفر کو یوں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا؟
ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی لعن طعن کرتے ہیں میٹنگ میں آکر اچھے بچے بن جاتے ہیں۔