پاکستان تحریک انصاف  کا پنجاب میں شیڈو کیبنٹ بنانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف  کا پنجاب میں شیڈو کیبنٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں شیڈو کیبنٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی  نے اہم اجلاس میں  پنجاب میں شیڈو کیبنٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 


شیڈو کیبنٹ کا مقصد   حکومتی وزراء کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔پی ٹی آئی شیڈو کیبنٹ ہر ہفتے پریس کانفرنس کرے گی، اس کیبنٹ کا مقصد حکومت کو ٹف ٹائم دینا ہے۔

شیڈوکیبنٹ میں تین سے چار سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی شامل ہوں گے، کیبنٹ میں دو ٹکٹ ہولڈرز اور ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شامل ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب آئندہ چند روز میں شیڈو کیبنٹ تشکیل دے گی۔

مصنف کے بارے میں