وفاقی حکومت کی بانی پی ٹی آئی کے قید تنہائی میں ہونے کے موقف کی تردید ،تصاویر سمیت تمام سہولیات کی تفصیلات جمع

 وفاقی حکومت کی بانی پی ٹی آئی کے قید تنہائی میں ہونے کے موقف کی تردید ،تصاویر سمیت تمام سہولیات کی تفصیلات جمع

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کردی۔وفاقی حکومت  نے بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات کی تصاویر سپریم کورٹ میں جمع دستاویزات کے ساتھ فراہم کردیں۔

 
وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے موقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروا دیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اہل خانہ اور لیگل ٹیم کی ملاقاتوں کی فہرست بھی جمع کروا دی۔اضافی دستاویزات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں ۔

وفاقی حکومت نے وکلا اور اہلخانہ سے ملاقاتوں کی تفصیلات اور فہرست بھی جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلا رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا موقف غلط ہے۔ وفاقی حکومت نے گزارش کی کہ عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔


بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں روم کولر فراہم کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ڈیمانڈ کے مطابق ایک چھوٹا کچن، ضرورت کے مطابق کتابیں اور ورزش کے لیے بائیک بھی دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو  کوریڈور میں دن میں دو مرتبہ واک کرنے کی اجازت ہے۔

مصنف کے بارے میں