اسلام اباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی.
ذرائع کے مطابق ایف بی ار نے نان فائلزر کے لیے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس 6۔0 فیصد سے 9۔0 فیصد کرنے کی تجویز دی تھی جو وزیراعظم نےمسترد کر دی۔ ایف بی ار نے نان فائلرز سے 20 ارب روپے جمع کرنے کا پلان تیار کیا تھا۔
واضح رہ کہ رواں مالی سال میں نان فائلرز پر بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 6۔0 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی ار حکام نے ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق وزیراعظم کی ہدایات آئی ایم ایف حکام کو بھجوا دی، وزیراعظم بجٹ سے قبل آئی ایم ایف حکام سے ٹیکس تجاویز پر بات چیت بھی کریں گے۔