این ٹی ڈی سی کے ٹی ایس جی ٹریننگ سنٹر لاہور میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح

این ٹی ڈی سی کے ٹی ایس جی ٹریننگ سنٹر لاہور میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح

 لاہور: خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے تحت، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کے ٹی ایس جی ٹریننگ سنٹر، نیو کوٹ لکھپت لاہور میں جدید ترین ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔

این ٹی ڈی سی کے جنرل منیجر(ایچ آر) انجینئر تقی الدین اور جنرل منیجر ( ٹی ایس جی) انجینئر اشعر علی نے کہا  ڈے کیئر سنٹر ٹی ایس جی ٹریننگ سینٹر میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین افسران وملازمین اور عملے کی سہولت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ ڈے کیئر کی سہولیات این ٹی ڈی سی میں کام کرنے والی خواتین کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گی۔ 


 جنرل منیجر (ایچ آر) نے ایچ آر ڈائریکٹوریٹ کے افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے ڈے کیئر سنٹر کی تکمیل کے لیے بھرپور محنت کی۔ انہوں نے ڈے کیئر سنٹر کے پلے روم، نرسری اور کچن کا بھی دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کے معیار کو سراہا۔ واضح رہے کہ یہ این ٹی ڈی سی میں قائم کیا جانے والا دوسرا ڈے کیئر سنٹر ہے، اس سے پہلے ایک ڈے کیئر سنٹر شاہین کمپلیکس دفتر میں قائم کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت اسلام آباد، ملتان اور حیدرآباد میں واقع این ٹی ڈی سی دفاتر میں بھی ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔


 اس موقع پر ڈی جی (پیپلز مینجمنٹ) ڈاکٹر سعود اختر، ڈی جی (ایچ آر آپریشنز) طاہر ندیم، منیجر (ایچ آر) مس سعیدہ کرن، ایڈیشنل منیجر (ایچ آر) مس ریحانہ الفت، این ٹی ڈی سی ڈے کیئر سنٹرز کیلئے فوکل پرسن مس زویا چوہدری، ڈپٹی منیجر کارپوریٹ اکاو¿نٹس مس آمنہ خان اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔