بچوں کی امریکہ اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

02:45 PM, 6 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:پاکستان سے بچوں کی امریکہ اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

پاکستان سے بچوں کی امریکہ اسمگلنگ   کے  الزام میں گرفتار صارم برنی کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے صارم برنی کی مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

ایف آئی اے میں درج ایف آئی آر میں  صارم برنی پر  نومولود حیا نامی بچی کو امریکہ اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام  کے مطابق  صارم برنی نے حیا نامی بچی کو مبینہ طور پر اسکے والدین سے10 لاکھ میں خریداتھا،جس کیلئے  صارم برنی کی ایک سے زائد افراد نے معاونت کی۔

حکام کاکہناہے بچی کے والدین انتہائی غریب ہیں انکا بیان ریکارڈ کر لیاگیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق  صارم برنی  نے  ایک سال میں بیس نومولود بچوں کو امریکہ میں گود لینے کے نام پر اسمگل کیا۔جن میں پندرہ سے زائد لڑکیاں  ہیں، امریکی تحقیقاتی ادارے بھی چھان بین کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ کزشتہ روز امریکی حکومت کی شکایت پر صارم برنی کو کراچی واپس پہنچنے پر حراست میں لیا گیا۔

مزیدخبریں