ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کا آج پہلا ٹاکرا امریکا سے ہو گا

 ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کا آج پہلا ٹاکرا امریکا سے ہو گا

ڈیلس: ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا آج پہلا میچ امریکا سے ہو گا ۔


پاکستان اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان میچ آج ڈیلس کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی، امریکا نے پہلے میچ میں کینیڈا کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ آل راؤنڈرعماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہونے کے باعث ورلڈ کپ کے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

دوسری جانب قومی کپتان بابر اعظم جیت کے لیے پرعزم ہیں۔قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکا کی وکٹیں باؤلرز کے لیے ساز گار ہیں لیکن ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہترین ہے۔

  کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا ہدف صرف ورلڈ کپ جیتنا ہے، شاداب خان  پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے۔ امید ہے عماد وسیم بقیہ میچز کھیلیں گے۔بدقسمتی سے صائم ایوب ویسا پرفارم نہیں کرسکے جیسی امید تھی۔ 

مصنف کے بارے میں