سات سال بعد  ایران نے  سعودیہ میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا

09:07 PM, 6 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

ریاض: ایران نے سعودیہ عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا ہے۔ سات سال بعد ایران نے سعودیہ میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول  لیا ہے۔ 

ریاض میں موجود سفارتی ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں  سعودی عرب میں نئے تعینات ہونے والے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی موجود تھے۔ایران نے گزشتہ ماہ علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں ایرانی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کب کھولے گا اور کسے وہاں اپنا سفیر تعینات کرے گا۔واضح رہے کہ چین نے ثالثی میں کردار ادا کیا تھا۔ کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

مزیدخبریں