شاہ محمودقریشی کو جیل سے رہا کردیاگیا

06:48 PM, 6 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :شاہ محمودقریشی کو جیل سے رہا کردیاگیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما شاہ  محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا۔ جیل حکام کاکہنا ہےکہ  شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی  ایم پی او تھری کے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاتھا  کہ انہیں کسی اور ایم پی او کے تحت گرفتا نہ کیا جائے، جبکہ عدالت کی جانب سےہدایت کی گئی کہ شاہ محمود قریشی رہائی کے 3 روز میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کوبیان حلفی جمع کرائیں۔ 

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 23 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی  طرف سے رہا کرنے کا حکم دیا گیاتھا  لیکن ان کو رہا کرنے کے فورا بعد پولیس کی  طرف سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں