یکم جولائی سے مارکیٹ اور دکانیں رات 8بجے بند کرنے کا فیصلہ

06:07 PM, 6 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  حکومت  نے توانائی بچانے کیلئے دکانیں رات 8بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ   کمرشل مارکیٹوں کے اوقات کار متعین کرنے سے بجلی کی بچت ہوگی۔ اس  بچت سے سالانہ ایک ارب ڈالر بچائے جاسکتے ہیں۔ 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا  کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی تھی، شرکا نے تمام تر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد یکم جولائی سے رات 8 بجے تمام دکانیں بند کرنے کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے  کہ صوبے  مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کوبچانے کے لئے دکانوں کو رات آٹھ بجے بند کرنے کافیصلہ کیا ہے، کمرشل مارکیٹوں کے اوقات کار متعین کرنے سے بجلی کی بچت ہوگی ۔ اس سے سالانہ ایک ارب ڈالر  بچائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ   2013 میں  مسلم لیگ نے قوم سے تین ایز کا فریم ورک دیا تھا۔ ہمیں معاشی بحران ورثے میں ملا۔ جو بحران ورثے میں ملا اس  میں کوئی منصوبہ نہیں تھا۔م

سلم لیگ دور میں سی پیک منصوبہ شروع کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں انرجی بحران حل کیا گیا۔سابق حکومت کے پاس کوئی ترقی کا کوئی روڈ میپ نہیں تھا۔معیشت کی بہتری کے لیے  برآمدات کو فروغ دینا ہوگا۔انٹرنیٹ فار آل منصوبے کو فروغ دینگے۔

احسن اقبال نے مزید کہاکہ مستقبل میں مضبوط ڈیجیٹل نظام سے ترقی ممکن ہوگی۔حالیہ سیلاب سے پاکستان کا بہت نقصان ہوا۔پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے شدید خطرہ لاحق ہے۔توانائی کی بچت سے ملک کو سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں