لاہور:پیپلز پارٹی کےرہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہاکہ آپ ویڈیوز دیکھیں تو جناح ہاؤس کے اندر بہت کم لوگ ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ ویڈیوز دیکھیں تو جناح ہاؤس کے اندر بہت کم لوگ ہیں۔ پنجاب میں بہت سے واقعات ہوئے پولیس نہیں پہنچی۔ میانوالی میں جہاز جل گیا، پولیس نہیں پہنچی، جو لیڈر ہے اسے تو پتلی گلی سے نکال رہے ہیں، ورکر کا کیا قصور ہے، اسے بھی یہ موقع دیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کہاں تھے؟ کہتے ہیں2:37 پر زمان پارک سے نکلے، 3:36 پر لبرٹی چوک پہنچے، 3:41 پر وہاں سے چلے اور 4:56 پر جناح ہاؤس پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہتے ہیں5:51 پر بڑا جتھا آیا، 6:07 منٹ پر آگ لگائی گئی، اتنی مانیٹرنگ آپ نے کی، اس میں سے بہت کچھ اور نکلے گا۔ان کا کہنا ہے آئی جی خود جواب دہ ہو گا، ایک چیز واضح ہے ان بلوائیوں کے پا س اسلحہ نہیں تھا، رائفل اور پستول چلنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔