چودھری پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم

04:40 PM, 6 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو جیل میں  سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیاگیاہے۔   لاہور ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس وحید خان نے پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الٰہی کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے آصف چیمہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

 موقف اپنایا گیا پرویز الہٰی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر سیاستدان ہیں۔  پولیس نے پرویز الہٰی کو جھوٹے کیس میں گرفتار کر کے جیل منتقل کیاہے۔ان کو  جیل میں پرہیزی کھانا، ادویات و دیگر فراہم نہیں کرنے دی جا رہیں۔  عدالت جیل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کوسہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے  درخواست  کو نمٹا دیا۔

مزیدخبریں