اسلام آباد: آئی ایم ایف اور پاکستان نے ای ایف ایف کے تحت رکے ہوئے فنڈ پروگرام جس کی میعاد 30 جون 2023 کو ختم ہو رہی ہے کی بحالی کے لیےپیر کی شام کو ورچوئل راؤنڈ کا انعقاد کیا ۔
پاکستان کی ظرف سے ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم برائے محصولات طارق پاشا، سیکرٹری خزانہ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ اور حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تا ہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی خواہش ہے کہ وہ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کرے تاکہ 9 ویں جائزے کو آزادانہ کام کرنے والا (standalone) کے طور پر مکمل کیا جا سکے لیکن آئی ایم ایف نے 9ویں اور 10ویں جائزے کو جمع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔