کوئٹہ: سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کر دیا گیا

03:20 PM, 6 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر نا معلوم مسلح افراد  نے فائرنگ کر کے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کر دیا۔ وکیل عبدالرزاق سابق وزیرِ اعظم  خان اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت  سنگین غداری  کیس میں پٹیشنر بھی تھے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ عبدالرزاق شر کو کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر گھر سے عدالت  کی طرف جاتے ہوئے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

وزیراعلی ٰبلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس سرجن کے مطابق عبدالرزاق شر  دو اطراف سے 15 گولیاں  سر اور سینے میں نائن ایم ایم پستول سےلگیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ پوسٹ مارٹم کروائے بغیر  سول ہسپتال سے عبدالرزاق کی لاش کو اپنے ہمراہ لےگئے۔ اہل خانہ کی جانب سے کہنا ہے کہ عبدالرزاق کے قتل کا مقدمہ چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف کرائیں گے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی وکلاء تنظیموں نے احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق کی پٹیشن پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کیس پر سماعت 7 جون کو ہونا تھی۔

مزیدخبریں