مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں، ہڑتال جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں، پی آئی سی ڈاکٹرز

01:43 PM, 6 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کی بندش پر ینگ ڈاکٹرز میں اختلافات پیدا ہو گئے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی  کے ینگ  ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی۔ 



  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کےڈاکٹرز  کا کہنا ہے کہ چند ڈاکٹرز ذاتی مطالبات کیلیے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔  حکومت نے سیکیورٹی سے متعلق تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور  وارڈ کی مزید بندش کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ پی آئی سی  کے ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر کے  آج سے مریضوں کا علاج شروع کر دیا۔ 

جبکہ لاہور کے دیگر سرکاری ہسپتالوں  کے او پی  ڈیز میں احتجاج کا  ابھی تک سلسلہ جاری ہے ۔

 ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ اور پرفارمنس  الاؤنس  اور ایڈہاک ڈاکٹر ریگولر ہونے تک  احتجاج جاری رہے گا۔  

اس حوالے سے نگراں  وزیر صحت  کا کہنا تھا کہ حکومت جو مطالبات پورے کر سکتی تھی وہ کر چکی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز  جلد اوپی ڈیز میں  ہڑتال ختم کر دیں۔ 

یاد رہے کہ  چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف پنجاب بھر کے  ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی تھی جس کو اب ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے دیگر مطالبات  کی منظوری کے لیے احتجاج میں تبدیل کر دیا ۔

مزیدخبریں