لاہور: پی پی پی رہنما چودھری منظور نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر سے کہا ہے کہ وہ بینظیر نہ بنیں بلکہ مریم نواز شریف ہی رہیں۔
پار ٹی ورکرز سے خطا ب کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا "مریم نواز صاحبہ میں نہیں چاہتاکہ آپ بینظیر بنیں آپ مریم نواز شریف ہی رہیں٬ کیونکہ بینظیر بننے کیلئے باپ اور دو بھائیوں کو قتل٬ ماں کو قذافی اسٹیڈم میں لاٹھیاں اور خود کو سکھر جیل کی 50سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں دو سال جیل کاٹنا اور اپنے خاوند کو بارہ سال جیل میں رکھوانا پڑتا ہے"
ظلم کے نشانے پر ایک تیر جیسی تھی؛ بینظیر بھٹو بس بینظیر جیسی تھی https://t.co/pKnCkzEiA7
— Maleeha Manzoor (@MaleehaManzoor) June 5, 2023
خیال رہے 2018 اپنے خاوند کی گرفتاری پر مریم نواز کا کہنا تھا ’میں کیپٹن صفدر اور ہماری طرح لاکھوں کروڑوں لوگ ووٹ کو عزت دو کے جھنڈے کے نیچے ایک مارچ کا حصہ ہیں گرفتاری کیا اور بھی کوئی قربانی دینا پڑی ، دیں گے۔‘ مریم نواز کا کہنا تھا ’مجھے خوشی ہے کیپٹن صفدرنے شیر کی طرح گرفتاری دی اور ووٹ کو عزت دو کی مہم میں حصہ بنے۔‘