برلن میں اسپیشل اولمپکس مقابلے: پاکستان کا مضبوط دستہ تیار

11:29 AM, 6 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہونے والے 2023 کے اسپیشل اولمپکس ورلڈمقابلے  کے لیےپاکستان کا  مظبوط دستہ تیار ہو گیا۔ پاکستانی دستہ برلن ا سپیشل اولمپکس میں شرکت کےلیے 12 جون کو جرمنی روانہ ہو گا ۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان سے 117 کھلاڑیوں اور 30 ​​کوچز پر مشتمل 138 افرادکا مضبوط دستہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ  ایونٹ کے لئے جرمنی بھیجا جائے گا جبکہ پاکستانی ایتھلیٹس   11 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ برلن اسپیشل اولمپکس کے مقابلے اگلے ماہ جرمنی کے شہر برلن میں 17 جون سے 25 جون تک ہوں گے۔

برلن اسپیشل اولمپکس میں دنیا بھر سے ساڑھے 7 ہزار کھلاڑی 24 شعبوں میں حصہ لینے کیلیے خصوصی شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں