تین سالہ بچے نے سانپ کو دانتوں سے چبا کرجان سے مار ڈالا

تین سالہ بچے نے سانپ کو دانتوں سے چبا کرجان سے مار ڈالا
سورس: File

اترپردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں تین سالہ بچے نےسانپ کو دانتوں سے چبا کرجان سے مار ڈالا۔ جس سانپ کو بچے نے دانتوں سے چبا کر مارا وہ زہریلا نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے گاؤں مدنا پور میں سانپ کو کاٹنے کا واقعہ پیش آیا جہاں والدین مرے ہوئے سانپ کو ایک پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر اپنے بچے کے ساتھ اسپتال پہنچے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کو 24 گھنٹے اپنی نگرانی میں رکھا اور پھر حالت خطرے سے باہر ہونے کے سبب گھر جانے کی اجازت دے دی۔

بچے کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جس سانپ کو بچے نے دانتوں سے چبا کر مارا وہ زہریلا نہیں تھا اس لیے بچے کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہوا۔


تین سالہ بچے کی دادی سنیتا کے مطابق بچے کے منہ سے سانپ کو نکالا اور اس کا منہ صاف  کرنے کے بعد بچے کو اسپتال لے کر گئے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی بچے نے سانپ کو کاٹا ہو۔

اگست 2022 میں ترکی میں ایک 2 سالہ لڑکی کو سانپ نے ہونٹ پر کاٹ لیا۔ بچی نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے سانپ کو واپس کاٹا جس سے سانپ مرگیا۔ 

مقامی میڈیا نے کہا تھا کہ بچی کو چوبیس گھنٹے اسپتال میں زیر نگرانی رکھنےکے بعد صیح سلامت گھر لے آئے تھے۔

مصنف کے بارے میں