پاک امریکہ تعلقات کے مفاد کی خاطر خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ

پاک امریکہ تعلقات کے مفاد کی خاطر خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ
سورس: File

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو پاک امریکا تعلقات کیلئے اہم ہے۔

واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان امریکہ کا اتحادی ملک ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ ہم امریکا سمیت خطے کی سکیورٹی اور استحکام کیلئےضروری اہم امور پر گفتگو کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پاکستان میں لاپتہ صحافیوں اور فوجی عدالتوں سے متعلق سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ ایسے معاملات پر براہ راست بات کرتی ہے جو امریکہ کے لیے اہم اور علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہوں۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نےعافیہ صدیقی سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہرسفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا۔

مصنف کے بارے میں