اسلام آباد:پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے جاری بحران سے پردہ اُٹھاتے ہوئے سابق وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ موجود حکومت بجلی گھروں کو پیسے ریلیز نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ہی عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔
لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل ،مرکزی رہنما و سابق وزیر توانائی عمر ایواب کہتےہیں ہم نے جو ایل این جی کے نئے معاہدے کئے وہ ن لیگ کی حکومت سے 31 فیصد سستے تھے،تحریک انصاف کے ان معاہدوں سے پاکستان کو اگلے 10 سالوں میں 3 ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔
انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت بجلی گھروں کو پیسے ریلیز نہیں کررہی اس لئے عوام کو لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑ رہا ہے،تحریک انصاف کی حکومت میں نا شارٹ فال تھا نا ہی کوئی لوڈشیڈنگ تھی،ملک میں نئے انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔