شہباز ،زرداری اینڈ کمپنی کی حکومت جون کے بعد نہیں رہے گی ،شیخ رشید کا دعویٰ

10:05 PM, 6 Jun, 2022

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا گرینڈ الائنس کی باتیں کرنے والے اس وقت ملک ڈیفالٹر کی طرف جا رہے ہیں،اس وقت 13 جماعتیں اور دیگر ادارے،سٹیک ہولڈر مل کر ملک چلا رہے ہیں لیکن حالات سنبھل نہیں رہے ،یہ حکومت جون کے بعد نہیں رہے گی ۔

شیخ رشید نے کہا شہباز،زرداری کمپنی کو معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ، شوق شوق میںانہوں نے اقتدار کی کرسی حاصل  تو کر لی لیکن اب اس پر بیٹھنا مشکل ہو چکا ہے ، اس وقت ملک کی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے ،سابق وفاقی وزیر نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جو مذاکرات اس سے قبل ذمہ داران حلقوں کیساتھ ہوئے اس میں نگران سیٹ اپ کی بات چیت ہوئی تھی لیکن عمران خان نہیں مانا ۔

شیخ رشید نے کہا اس وقت یہودی لابی ہم پر مسلط کر دی گئی ہے ، جو کشمیریوں کے قاتلوں کیساتھ بھی تجارت کرنے کیلئے تیار ہے ،انہوں نے کہا عمران خان اس وقت جلدی میں ہیں لیکن میں دعویٰ سے یہ کہتا ہوں بس انہیں بجٹ پیش کرنے دیں ،جون کا مہینہ ان کیلئے آخری ہے ۔

وفاقی وزیر اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سازش کی جا رہی ہے کہ فوج کو ملک میںبدنام کیا جائے ،فوج اور عوام کو لڑوانے کی ناکام کوششیں ہو رہی ہیں ،ایک کوشش عمران خان نے ڈی چوک میں جلسہ ملتوی کر کے ناکام بنائی ،اگر عمران خان اس دن دھرنا یا لانگ مارچ کو ختم کرنے کا اعلان نہ کرتے ہوئے پانچ لاشوں کی جگہ 50لاشیں بھی گر سکتی تھیں ۔ 

مزیدخبریں