لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری 

08:54 PM, 6 Jun, 2022

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جون کے آخر تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آجائیگی ,16 جون سے صرف 3 گھنٹے اور جون کے آخری ہفتے میں کم ہو کر 2 گھنٹے رہ جائیگی ۔

شاہد خاقان عباسی نے لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس بجلی کی پیدوار کیلئے نئے ایل این جی معاہدے نہیں کیے گئے ،انہوں نے کہا ا س وقت پاکستان میں موجود تما م یونٹ بھی اگر بجلی کی پیداوار فل کر دیں تو بھی 27 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی نہیں پیدا کر سکتے ،21ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور 4ہزار میگاواٹ کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا اس وقت ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے جس کو پورا کرنے کیلئے ایل این جی کی اشد ضرورت ہے ، جب ن لیگ کی حکومت نے ایل این جی معاہدے کیے تو ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جا تا رہا ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا 16 جون سے لوڈ شیڈنگ 3 گھنٹے سے کم ہو جائے گی ،جون کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے رہ جائے گا ۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی کرپشن کی داستان کھولیں گے تو بہت سی چیزیں سامنے آجائینگی ،پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو نگی تو پاکستان میں بھی کم ہونا شروع ہو جائینگی ،حالانکہ عالمی منڈی کو چھوڑیں خاقان عباسی کو معلوم ہو نا چاہیے بھارت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام پر بوجھ کم کیا ہے ۔

مزیدخبریں