لاہور: امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے نوپور شرما اور نوین جندل کی حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شرمناک عمل سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں،گستاخ رسول واجب القتل ہے۔ چاہے اس کا تعلق بھارت سے ہو یا فرانس سے۔
بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے اسلام اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شان اقدس میں گستاخی پر سعد رضوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت بھارتی ناظم الامور کو فوری طور پر طلب کر کے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے پارٹی رکنیت معطل کرنا کافی نہیں،گستاخی رسول نا قابل معافی جرم ہے عبرت ناک سزا دی جائے۔ مودی کے اقتدار میں مذہبی آزادیوں کو کچلا اور مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔او آئی سی اور عالمی برادری بھارتی انتہا پسندی کا فوری نوٹس لے۔