لندن :امریکہ کے بعد برطانیہ بھی روس کیخلاف یوکرین جنگ میں کو د پڑا ،یوکرین میں جاری جنگ کے باعث برطانیہ نے یوکرین کو اعلیٰ کارکردگی والے راکٹ لانچرز فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ۔
برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ M270 طرز کے راکٹ لانچرز یوکرینی فوج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کا سبب بنیں گے۔ ایم 270 کے ذریعے متعدد راکٹ ایک ساتھ داغے جا سکتے ہیں۔
برطانوی دفاعی حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ نظام 80 کلومیٹر دور تک کے اہداف کو مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، برطانیہ یوکرائنی فوجیوں کو راکٹ لانچرز کے استعمال کی تربیت بھی دینا چاہتا ہے۔